ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شروع، غیر ملکی ہیڈ کوچ نہ پہنچ سکے

ہیڈ کوچ کے ویزے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن

کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا تاہم ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکے۔

رواں ماہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کیمپ میں شامل جونیئر کھلاڑیوں سے جذبے سے خاصے متاثر نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر ڈینئیل بیری کا بھی کہنا ہے کہ نئے لڑکوں میں بھر پور جذبہ موجود ہے۔

دوسری جانب ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کو امید ہے کہ ہیڈ کوچ کے ویزے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 جولائی سے عید کی چھٹیوں کے وقفے کے بعد 23 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے بعدقومی ٹیم برمنگھم روانہ ہوگی۔

پاکستان

hockey

Pakistan Hockey

CWG2022

Tabool ads will show in this div