وزیراعظم شہبازشریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Jul 03, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین،ملک احمدبھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشريف کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

چوہدری شجاعت نے وزيراعظم شہباز شريف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جس نے کسانوں اور زمینداروں کیلئےعملی کام کيا۔

اجلاس ميں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی،چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کیں۔ وزیراعظم کو صوبہ میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفننگ دی گئی۔

شہباز شریف نے پوليس حکام کو ہدايت کی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ ميں کسی دباؤ کورکاوٹ نہ بننے دیں اور ہر صورت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدیدچیلنجزسے نمٹنے کیلئےپولیس کوخاطرخواہ فنڈزفراہم کیے جائیںگے، ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Shujaat Hussain

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div