دو کوہان والے عربی نسل کے اونٹ توجہ کا مرکز بن گئے

ایک اونٹ کی قیمت دس سے بارہ لاکھ روپے مانگی جارہی ہے

کراچی میں سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے عربی نسل کے اونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

منڈی میں دو کوہان والے پانچ اونٹ لائے گئے تھے جس میں سے دو فروخت ہوچکے ہیں جب کہ تین اونٹ باقی رہ گئے ہیں۔

نواب شاہ سے آئے بیوپاری حیدر کا کہنا ہے کہ یہ عربی نسل کے اونٹ ہیں جس کے دو کوہان ہوتے ہیں اور اسے ہمارا مالک ترکی سے لایا ہے، عربی نسل کے اونٹ پاکستان میں نہیں پائے جاتے۔

بیوپاری کے مطابق ایک اونٹ دس لاکھ اور دوسرا بارہ لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے جب کہ تین اونٹ خریدار کے منتظر ہیں۔

منڈی آنے والے شہری خصوصی دلچسپی دکھا رہے ہیں، بچے اور خواتین بڑی تعداد میں ان اونٹوں کو دیکھنے آرہے ہیں، باقی تین اونٹوں کی قیمت بھی دس سے بارہ لاکھ روپے مانگی جارہی ہے۔

camel

EID UL AZHA

SUPER HIGHWAY MANDI

Tabool ads will show in this div