قائد اعظم زندہ باد کے ’’دل کرے“ نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا

’’دل کرے“ میں آواز کا جادو گلوکار علی ظفر نے جگایا ہے۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد میں شامل علی ظفر کے گانے ’’دل کرے“ نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے دل میں گھر کرلیا ہے۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں شامل ایک گانا شیئر کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان پر فلمائے گانے ’’دل کرے“ میں آواز کا جادو گلوکار علی ظفر نے جگایا ہے۔

انسٹا گرام پر ’’دل کرے“ شیئر کئے جانے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 80 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

فلم میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو پہلے رشوت خور ہوتا ہے لیکن ماہرہ خان سے ملاقات کے بعد وہ ایمانداری کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔

Pakistan zindabad

Tabool ads will show in this div