پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کروائے، پرویز الہیٰ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوپدری پرویزالہیٰ کا ویڈیوپیغام

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے تمام احکامات کے عین مطابق ہوگا۔

ویڈیو پیغام میں چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیک نیتی سےعمل کرانا تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور ن لیگ سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائےگا، حمزہ شہباز نے بھی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے۔ اسمبلی کے اندر اچھا اور دوستانہ ماحول ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پرسپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی ٹینڈر ہو بھی گیا ہے تو حکومت کا فرض ہے کہ اسے فوری ختم کروائے، وزراء اورمشیر الیکشن کمیشن کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ادارے مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے جبکہ اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے مطابق امور سرانجام دیں گے۔

PUNJAB ASSEMBLY

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div