کپل شرما کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

کپل شرما نے شوز کا معاوضہ لیا لیکن شو نہیں کئے، الزام

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے خلاف امریکا کے شہر نیویارک میں معاہدہ توڑنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے 2015 میں امریکا میں مختلف شوز منعقد کرنے والی کمپنی (سائی یو ایس اے انکارپوریٹڈ ) سے 6 پروگرام کرنے کا معاہدہ کیا اور اس کا پیشگی معاوضہ بھی وصول کیاتھا۔

کپل شرما نے امریکا میں معاہدے کے مطابق شوز نہیں کئے، انہوں نے 6 کے بجئے 5 شوز میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے سائی یو ایس اے انکارپوریٹڈ کو نقصان اٹھانا پڑا۔

پروموٹرز کی جانب سے معاہدہ اٹھائے جانے پر کپل شرما نے انہیں نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی لیکن اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔

سائی یو ایس اے انکارپوریٹڈ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کپل شرما کو نقصان کے ازالے کے لیے ایک شو کرنا تھا لیکن 7 سال بعد بھی انہوں نے ایک شو میں پرفارم نہیں کیا۔ اس لئے کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کپل شرما کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی جائے۔

دوسری جانب سائی یو ایس اے انکارپوریٹڈ کے صدر امیت جیٹلی نے بتایا کہ ہم نے عدالتی چارہ جوئی سے پہلے کئی بار کپل شرما سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

Kapil Sharma

Tabool ads will show in this div