شندور فیسٹول 2022کا ٹائٹل چترال نے اپنے نام کرلیا

فائنل میں گلگت بلتستان کو 9کے مقابلےمیں 10 گول سے شکست

شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو شکست دے دی۔

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولوفیسٹیول کے آخری روز فائنل میچ دیکھنے اوراختتامی تقریب میں شرکت کےلئے سیاحوں کی بڑی تعدادشندور پہنچی جہاں آج پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو شکست دے دی۔

چترال اے ٹیم نے گلگت بلتستان اے ٹیم کو 9کے مقابلےمیں 10 گول سے شکست دے کر شندور فیسٹول 2022کا ٹائٹل چترال نے اپنے نام کر لیا۔

مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر مشہور اور دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں دو سال کے وقفے کے بعد تین روزہ شندور پولو میلے کا انعقاد کیا گیا۔

Polo Festival

Tabool ads will show in this div