آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 174 ہوگئی
سیلاب کے باعث 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، حکام
بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے باعث مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد 174 سے تجاوز کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے 35 میں سے 27 اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 30 لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہیں، 400 سے زائد سڑکیں اور 14 پل تباہ ہوچکے ہیں۔
آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اپریل سے اب تک 156 افراد پری مون سون اور مون سون کے سیلاب میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ آسام کے مختلف اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ستائیس اضلاع کے 1934 دیہات میں 50714 ہیکٹر سے زیادہ زرعی رقبہ زیر آب ہے جبکہ ریاست میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے۔