عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی، خرم دستگیر

بجلی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، خرم دستگیر
Jul 03, 2022

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی۔

گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے ۔ بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ کم جبکہ بل نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے۔ 30 جون کو سب سے ذیادہ 30 ہزار میگا واٹ بجلی کی ریکارڈ طلب ظاہر ہوئی۔

خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ اب تک جتنے بھی بجلی کے منصوبے شروع ہوئے تھے انکو نواز شریف نے شروع کیے۔ کراچی میں بھی دو بجلی کے منصوبوں کا آغاز ہوا ہے جبکہ 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی بحران میں وقت پر ایندھن نہ خریدنے جانے کی مجرمانہ غفلت شامل تھی، وقت پر پراجیکٹ نہ چلانے میں عمران خان حکومت کی نااہلی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت میں آج جو بھی چیلنجز ہیں وہ ان ڈکیتوں کی حکومت کی وجہ سے ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نئے بجلی بنانے کے منصوبے خارجی ایندھن کی بجائے داخلی ایندھن کے ذریعے شروع کریں گے جبکہ تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گئے۔

load shedding

Khurram Dastagir

Tabool ads will show in this div