پنجاب کے بعد کراچی میں بھی کاروباری اوقات کار پر پابندی معطل

کاروباری اوقات کار میں نرمی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے،

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں رات 9 بجےکاروباری مراکز بند کرنے کا حکم 10جولائی تک معطل کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری اوقات کار میں نرمی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ 11 جولائی کو اوقات کار بحال ہوجائیں گے۔

تاجر برادری کے مطالبے پر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار میں نرمی کی گئی ہے۔

ملک میں بجلی کے بحران کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں رات 9 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ریسٹورنٹ کو ساڑھے 11 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی

Tabool ads will show in this div