وزیراعظم کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم
وزیراعظم شہبازشریف نے تمام بند پاور پلانٹس کو فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصدق ملک، مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت جاری کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے، اور رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کو پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو حل کیا جائے، ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔