عید الاضحی پر لمبی چھٹیوں کا اعلان

نوٹی فکیشن بھی جاری

حکومت نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید الاضحی پر ایک دو نہیں بلکہ 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کا ویک اینڈ اب اسپیشل ہوگا، جب شہری ایک دو نہیں بلکہ 5 چھٹیاں ایک ساتھ انجوئے کریں گے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو عید الاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے ارسال کی گئی سمری میں 10 سے 12 جولائی تک تعطیلات تجویز کی گئی تھیں، تاہم حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید الاضحی پر 8 جولائی سے 12 جولائی ( جمعہ تا منگل ) تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وزيراعظم کی جانب سے 8 سے 12 جولائی تک چھٹيوں کی منظوری کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو منائی جائے گی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 4 چھٹیاں دی گئی تھیں۔ چھٹیاں 2 سے 5 مئی تک دی گئی تھیں۔

eid holidays

EID UL AZHA

Tabool ads will show in this div