سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف

فیاض نے کروڑوں روپے لے کر پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیاں کرائیں
Jul 03, 2022

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے جس نے پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لے کر بھرتیاں کرائیں۔

تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے، ملزم فیاض بزدار عثمان بزدار کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے قریبی دوست فیاض بزدار نے پنجاب یونیورسٹی میں من مانیاں کیں، اور مبینہ طورپر کروڑوں روپے لے کر پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیاں کرائیں۔

دستاویزات میں اساتذہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملزم فیاض بزدار کے کہنے پر اساتذہ اورملازمین کی نشستوں پر بھرتیاں کی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق ملزم فیاض بزدار نے سینئرپروفیسرز کو نظر اندازکرا کر جونئیر کو پرو وائس چانسلر لگوایا، اور سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے جونیئر ڈاکٹر سلیم مظہرکو پی وی سی لگوایا۔

PTI

corruption case

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div