آسکر 2022؛ پاکستانی نژاد فلمساز اکیڈمی آف موشن پکچر کے رکن بن گئے

محمد علی اپنی دستاویزی فلموں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں

پاکستانی فلمساز بین الاقوامی ‘‘اکیڈمی آف موشن پکچر’’ کے رکن بن گئے۔

پاکستان کے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کو ان 397 افراد میں شامل کیا ہے جنہیں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں محمد علی نقوی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں اب ‘‘دی اکیڈمی’’ کا حصہ ہوں۔

محمد علی نقوی نے بتایا کہ اکیڈمی آف موشن پکچر میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

پاکستانی فلمساز نے کہا ہے کہ میں اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کرنے کا منتظر ہوں۔

محمد علی نقوی کون ہیں؟

1979 میں کینیڈا میں پیدا ہونے والے محمد علی نقوی نے فلم سازی کی تعلیم امریکا سے حاصل کی ہے۔

محمد علی نقوی دنیا بھر میں اپنی دستاویزی فلموں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے پاکستان کے ان کئی سلگتے معاشرتی مسائل کو بین الاقوامی برادری میں اجاگر کیا ہے جن کے بارے میں عام طور پر بات نہیں جاتی۔

پاکستانی نژاد فلم ساز اور ہدایت کار نے پنچایت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختاراں مائی کی زندگی پر فلم بنائی تھی، جس کے بعد بین الاقوامی برادری نے مختاراں مائی کے عزم و استقلال کو سراہا۔

2014 میں محمد علی نقوی نے پشاور کی گلیوں میں دربدر پھرنے والے بے سہارا بچوں کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی اور اس کے ان بچوں پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سال آسکر سے جن افراد کو مدعو کیا گیا ہے، اُن میں بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول بھی شامل ہیں، انہیں بھی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اس سال مائیکل گریئس (وائلڈ انڈین)، کاسٹنگ ڈائریکٹرز کے لیے ایلوڈی ڈیمے (سمر آف 85)، مارٹن روہی (دی ٹینڈر بار) کو سینماٹوگرافرز، پال ٹیز ویل (ویسٹ سائیڈ اسٹوری) کو کاسٹیوم ڈیزائنرز، اینڈریو آہن (فائر آئی لینڈ) کو ڈائریکٹرز، اور رنٹو تھامس اور سشمت گھوش (رائٹنگ ود فائر) کو دستاویزی فلم کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

film industry

Oscar

The Academy of Motion Picture Arts and Sciences

Tabool ads will show in this div