کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ

کشمیر پریمیٸر لیگ آٸندہ ماہ مظفرآباد میں شیڈول ہے

کشمیر پریمیئر لیگ آئندہ ماہ مظفر آباد میں شیڈول ہے، اور دوسرا سیزن سات فرنچائزز پر مشتمل ہوگا۔

سماء کے مطابق کشمیر پریمیٸر لیگ آٸندہ ماہ مظفرآباد میں شیڈول ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے پی ایل سیزن 2 کے لیے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

پی سی بی نے این او سی کو شرائط سے مشروط کیا تھا اور کے پی ایل نے تمام شرائط مان لی ہیں، جب کہ کے پی ایل مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے واجبات کچھ روزقبل ادا کيے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے کے پی ایل کو یکم سے25 اگست تک ٹورنامنٹ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے، اور ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن سات فرنچائزز پر مشتمل ہوگا، جب کہ نئے سیزن میں 6 کی بجائے اب 7 ٹیمیں ہوں گی۔

کشمیر پریمیئر لیگ میں نئی اور ساتویں ٹیم جموں جانباز ہوگی۔ کے پی ایل سیزن ٹو کی ڈرافٹنگ عید الضحی کے بعد ہوگی۔

کرکٹ

Kashmir Premier League

KPL

Tabool ads will show in this div