اس سال عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟

سمری وزیراعظم کے دستخط کی منتظر

حکومت کی جانب سے اس سال عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پی ایم ہاؤس کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 10 سے 12 جولائی تک عید تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 4 چھٹیاں دی گئی تھیں۔ چھٹیاں 2 سے 5 مئی تک دی گئی تھیں۔

EID UL AZHA

Eid Holiday

H Fasee Jul 03, 2022 11:40am
9 sa 12 tk holiday honey chey
H Fasee Jul 03, 2022 11:41am
9 sy 12 tk dey taky loge apny gharo ko ja saka
Gulzar Jul 03, 2022 07:20pm
Eid ki chotiyaan 9 July sy 12 July tak honi chiye.
Tabool ads will show in this div