لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

ملزمان ڈکیتی سمیت دیگروارداتوں میں اشتہاری تھے

لاہور کے علاقے مانگا منڈی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے ميں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

پوليس کا کہنا ہے کہ پرویز عرف پیجو کو گرفتار کرکے ديگر ساتھيوں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپريشن کيا جارہا تھا کہ اس کے ساتھيوں نے حملہ کرديا، جوابی کارروائی ميں پرويز اور اس کا ساتھی عباس مارا گيا۔

ملزمان نے گزشتہ سال دوران گشت تين پولیس اہلکاروں کوشہيد کيا تھا۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں اشتہاری تھے۔

Encounter

LAHORE POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div