کپل شرما نئی مصیبت میں پھنس گئے

کپل شرما ان دنوں کنیڈا کے دورے پر ہیں

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما پر امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کیخلاف کیس امریکی ریاست نیو یارک کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں ان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔

مدعی کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا انہوں نے معاہدہ کیا تھا کہ چھ مختلف شہروں میں شوز کریں مگر وہ صرف پانچ شوز کرکے چلتے بنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کچھ عرصہ سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف زرتلافی کیلئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔

Kapil Sharma

Tabool ads will show in this div