ماورا حسین کی پوسٹ نے عروہ کو رُلا دیا

عروہ حسین آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہی ہیں

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی باصلاحیت بہنیں ماورا حسین اور عروہ حسین اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے مداحوں کو ہیں۔

عروہ حسین آج 2 جولائی کو اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اور مداحوں دونوں کی طرف سے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن عروہ حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ماورا کی جانب سے شیئر کی گئی محبت سے لبریز ویڈیو میں دونوں بہنوں کی پرانی تصاویر شامل تھیں ۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک بہنا، میں جلدی میں یہ ویڈیو بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو مین ہمارے تازہ ترین انٹرویو کے ساتھ ہمارا سب سے پہلا انٹرویو بھی شامل ہے جو میں نے گوگل پر تلاش کی ۔

ماورا کی پوسٹ پر عروہ حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رُلا ہی دیا ہے ، تمھیں یاد کررہی ہوں جلد یہاں آؤ۔

دوسری جانب نے عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہنے والدین کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Mawra Hocane

Urwa Hocane

Tabool ads will show in this div