فلم کی ناکامی میں سازش ہوتی ہے یا مداخلت، فہد مصطفی نے بتادیا

فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی

پاکستانی اداکارفہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’عید الاضحیٰ پرریلیز کی جائے گی۔

سماء ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے بہت ساری باتیں کیں۔

ایسے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کسی بھی فلم کی ناکامی کے پیچھے سازش ہوتی ہے یہ مداخلت ؟ جس پر فہد مصطفی نے کہا کہ نہ سازش ہوتی ہے اور نہ مداخلت بلکہ نااہلی ہوتی ہے ۔

ایک اچھی فلم کی تعریف کیا ہے؟ اس سوال پر فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ اچھی فلم وہ ہوتی ہے جو لوگوں کو چھو جائے یاد رہ جائے جبکہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو صرف ایک بار دیکھ دوبارہ دیکھنے کا دل نہ چاہیے وہ فلمیں بھی بزنس کرلیتی ہیں ۔

نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد کو2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کرونا وائرس کے باعث سنیما گھروں کی بندش کی وجہ سےتاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب اسے عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Fahad Mustafa

Tabool ads will show in this div