پنجاب بھر کی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنیکی پابندی ختم
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھر کی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام اور تاجر برادری کیلئے عیدالاضحٰی پر بڑے تحفے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی ہے، فیصلے کا اطلاق آج (ہفتہ) سے ہوگا۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں پورے ملک میں توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز رات 9 بجے بند کئے جارہے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اب چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کیلئے رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فیصلے سے عوام اور تاجروں کیلئے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔