اداروں سے جنگ کرنے نہیں نکلا، ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچالو، عمران خان

میر جعفر اور میر صادق نے منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کسی صورت ان ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرے گی، میر جعفر اور میر صادق نے منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا، اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، ابھی بھی وقت ہے ان لوگوں سے ملک کو بچالو، کہیں ایسا نہ ہو گیم ہاتھ سے نکل جائے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت والوں کان کھول کر سن لو میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا، ایک طاقتورفوج اس ملک کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت کان کھول کر سن لے مجھے پتا ہے تم کیا چاہتے ہو، ایسا نہ ہو سب کے ہاتھ سے گیم نکل جائے، چاہو گے بھی تو روک نہیں سکو گے، آج کراچی لاہور اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، عوام کا احتجاج اداروں کو پیغام دے رہا ہے کہ اب بھی وقت ہے ملک کو بچالو۔

انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے ہم فوج، عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوں، میری جدوجہد امپورٹڈ حکومت کیخلاف تھی، اس دن انتشارہونا تھا، پولیس، رینجرزکیخلاف عوام نے کھڑا ہونا تھا، 25 مئی کو فیصلہ کیا تھا دھرنا نہیں دیںگے، پتا تھاعوام کےسمندرنےآنا ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے امریکا کی غلامی کرنی تھی تو آزادی کی جنگ کیوں لڑی، غلام قوم کبھی بڑا کام نہیں کرسکتی، میں چاہتا ہوں میری قوم خوددار ہو اور کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے۔

انہوں نے کہا جب آپ کا وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے تو وہ ساری قوم کو زلیل کرتا ہے، گرین پاسپورٹ کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکمران کہتے ہیں کہ ہم امریکا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج اداروں کوپیغام دے رہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کوبچالو،25 کو یہ ظلم نہ کرتے تواسی طرح عوام کے سمندرنے آنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کے ڈالرکے پیسے ہیں ان کوفائدہ ہوتا ہے، پاکستان نیچے جاتا ہے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا ججز سے اللہ پوچھے گا میں نے تمہیں اتنا بڑا مقام دیا تھا انصاف قائم کرنے کیلئے تو کیا تم نے کمزور کو انصاف دیا یا نہیں طاقتور کو قانون کے نیچے لائے یا نہیں؟۔ اللہ ججز سے پوچھے گا کہ جن لوگوں نے این آر او ٹو لیا تو آپ خاموش کیوں رہے؟، کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہئے تھا؟۔

عمران خان کا کہنا تھا نیوٹرلز سے بھی اللہ پوچھے گا کہ طاقت تو آپ کے پاس ہے تو پھر آپ نے کیوں ان چوروں کو اور ظلم کے نظام کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا۔ آخرت میں سب سے سوال ہوں گے اور سب سے پوچھا جائے گا۔

اسلام آباد

PTI

IMRAN KHAN

Prade Ground jalsa

Tabool ads will show in this div