بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 13وارڈز میں ری پولنگ مکمل

دکی میں آزاد امیدوار اور نوشکی میں جے یو آئی نے میدان مار لیا

بلوچستان کے 13 وارڈز میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ری پولنگ مکمل ہوگئی، دکی میں آزاد امیدوار جبکہ نوشکی میں جمعیت علماء اسلام نے میدان مار لیا۔

بلوچستان کے 8 اضلاع کے 13 وارڈز میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ری پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع دکی کی یونین کونسل 1 وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار گل محمد 299 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ضلع نوشکی کی یونین کونسل قادر آباد وارڈ نمبر 7 سے جے یو آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع سبی کی یونین کونسل 8 وارڈ نمبر 3 سے پشتونخوامیپ کے امیدوار نے میدان مار لیا، ضلع لورالائی کے وارڈ نمبر 4 پر مقابلہ 49، 49 ووٹوں سے برابر رہا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ری پولنگ کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 مئی کے بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان کے 8 اضلاع کے 15 پولنگ اسٹیشن میں مختلف واقعات کے باعث پولنگ ری شیڈول کی گئی تھی۔

بلوچستان

LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div