فلم ‘سینٹی اور مینٹل’کے حوالے سے یاسرہ رضوی نے خاموشی توڑ دی

اپنے دل کی ماننے پر کبھی افسوس نہ کرو، یاسرہ رضوی

اداکارہ، ہدایت کارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی نے 2017 میں ریلیز کیلئے شروع کی گئی اپنی فلم ‘سینٹی اور مینٹل’کا منصوبہ بند ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی فلم کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھا، یاسرہ رضوی نے لکھا کہ میں نے اس منصوبے کو بنانے میں بہت پیسہ اور محنت ضائع کی شاید اس لیے کہ یہ بہت اچھا کام نہیں تھا لیکن کسی بھی طرح سے آپ کو سچ بتاؤں تو اس نے منصوبے نے مجھے اتنا پریشان نہیں کیا جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اب بھی اٹھتی ہوں، کپڑے پہنتی ہوں اور ہر روز خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتی ہوں کہ کیسے خود میں بہتری لاوں۔ کیونکہ یہ شکست خوردہ اور ٹوٹی ہوئی ذات بھی میری ہی ہے اور درحقیقت یہ میرا سب سے بڑااثاثہ ہے، یہی چیز مجھے سب سے زیادہ ثابت قدم رہنے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ واقعی وہاں کھونے کیلئے کیا ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کھویا ہے اور پھر کھونے کےبعد بہت کچھ پایا ہے، یہیں کمایا اور یہیں کھو دیا تو پھر کیا مسئلہ ہے؟ آخر میں تو سب نہیں مر ہی جانا ہے تو بدنامی سے جیو اور اپنے دل کی ماننے پر کبھی افسوس نہ کرو! بس کرگزرو ۔

اس فلم کی رائٹر اور ڈائریکٹر خود یاسرہ رضوی تھیں جبکہ فلم کو پروڈیوس ایمان بنت سید نے کیا تھا۔

انہوں نے تمام اداکار جن میں عرفان کھوسٹ، بیو ظفر، نمرہ بچہ، لیلیٰ واسطی، لیلیٰ زبیری، سیفی حسن، جاوید جمال، صجیر الدین خلیفہ، صبیحہ ہاشم، سہیل سمیر، عریز احمد، فریال محمود، زین افضل، جیناں حسین، فیصل امتیاز، روحا قاضی، زیل ہما، ایمان سمیر اور کرن صدیقی کا شکریہ ادا کیا ۔

یاسرہ رضوی کی اس پوسٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانیوں کا دل بڑا ہے ہم اجتماعی طور پر آپ کی فلم کو اسپانسر کرسکتے ہیں۔

اس پر یاسرہ رضوی نے کہا کہ کوئی نہیں اور کما لینا گے اور بنالینگے۔

اسی پوسٹ فلمساز مہرین جبار نے کہا کہ یہ بہت حقیقی اور بہت دلکش لگتا ہے، ہم سب کیا کرسکتے ہیں کہ آپ اسے مکمل کرلیں ؟ اگر آپ چاہیں تو ۔

اس پر یاسرہ رضوی نے کہا کہ آپ کے جذبات میرے لیے اتنی اہمیت رکھتے ہیں کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے، 6 چن کی کہانی تھی بچے بڑے ہوگئے، جسمانی تسلسل بدل گئے لیکن اس سے سیکھ کر کچھ اور کرینگے اس سے بڑا اور بہتر۔

yasra rizvi

Senti aur Mental

Tabool ads will show in this div