شعیب اختر حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ
سابق پاکستانی کرکٹر کو سعودی عرب میں ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، انہیں سعودی عرب میں ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔
پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر نے ٹوئٹر پر احرام پہن کر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ریاستی مہمان کے طور پر حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا وہ مکہ میں حج کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے جس میں مسلم دنیا کے رہنما شرکت کرینگے۔
رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
کورونا وباء کے باعث 2020ء اور 2021ء میں محدود پیمانے پر حج کا اجتماع ہوا تھا۔ رواں سال پہلی مرتبہ بیرون ممالک سے حاجیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔