حنا پرویز بٹ کا عمران خان کو مشورہ

پریڈ گراؤنڈ میں گیند اور بلا ساتھ لے کر جائیں، ن لیگی ایم پی اے

ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا، کہتی ہیں کہ پریڈ گراونڈ میں گیند اور بلا ساتھ لے کر جائیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ نے خالی ہونا ہے اس لئے بہتر ہے عمران خان گیند اور بلا ساتھ لے جائیں تاکہ وہاں کرکٹ ہی کھیل لیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت اور مہنگائی کیخلاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج احتجاجی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ کراچی، پشاور، لاہور سمیت دیگر شہروں کے لوگوں سے بھی احتجاج کیلئے جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

IMRAN KHAN

Hina Pervez Butt

Tabool ads will show in this div