ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم، براڈ کو ایک اوور میں کتنے رنز پڑے؟؟

جسپرت بمرہ نے ایک اوور میں دو چھکے اور چار چوکے لگائے

انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے کر ریکارڈ قائم کردیا۔

ہفتہ کو بھارت اور انگلینڈ کے مابین ایج بیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے جسپرت بمرہ نے انکی زبردست دھلائی کی اور ایک اوور میں 35 رنز بھارتی ٹیم کو حاصل ہوئے۔

اوور کے دوران دو چھکے اور چار چوکے لگائے گئے جن میں سے ایک چھکا نو بال پر لگا اور اس طرح اضافی رنز حاصل ہوئے جبکہ پانچ وائڈ بالز بھی کرائی گئیں۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں ایک اوور کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ 28 تھا جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں تین بار بنایا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے 2003، آسٹریلیا کے جارج بیلی نے 2013 اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 2020 میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ جسپرت بمرہ روہت شرما کی جگہ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں کیونکہ روہت شرما کورونا کا شکار کی وجہ سے میچ نہیں کھیل رہے۔

test match

new record

INDIA VS ENGLAND

Tabool ads will show in this div