مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا ہے، خواجہ آصف کا انکشاف

ہماری ہمدردیاں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہیں، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ارکان میں سے ایک اہم حصہ ہیں، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ان تک رسائی ہے۔

وزیردفاع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا، لیکن بدقسمتی سے انہیں مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہیں، اور ان سے اظہار یکجہتی کا وقت ہے۔

pmln

KHAWAJA ASIF

Miftah Ismail

Tabool ads will show in this div