ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ بیٹی کی راہ تکتے تکتے انتقال کرگئیں

عصمت صدیقی 17 سال تک بیٹی کی وطن واپسی کے لئے ہر حکومت سے اپیلیں کرتی رہیں۔

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ اپنی بیٹی کی راہ تکتے خالق حقیقی سے جاملیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کافی عرصے سے علیل تھیں، ان کا انتقال کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

عصمت صدیقی 17 سال تک بیٹی کی وطن واپسی کے لئے ہر حکومت سے اپیلیں کرتی رہیں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ عافیہ صدیقی امریکا کی ایک جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں، انہیں کراچی سے 3 بچوں کے ساتھ اغوا کر کے افغانستان لے جایا گیا تھا۔

جون 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کے فیڈرل میڈیکل سینٹر میں قید ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود ہی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا چاہ رہی، جب وہ رابطہ نہیں کرنا چاہتی تو ہم رابطے کے لیے ان پر زبردستی نہیں کرسکتے۔

Aafia Siddiqui

ismat siddique

Tabool ads will show in this div