چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

چوہدری شجاعت نے آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی، اور آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

چوہدری شجاعت کے ہمراہ ان کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر سالک حسین ، شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی تھے، اور انہوں نے بھی سابق صدر سے تعزیت کی۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے بات کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے بیٹے پر سنگین الزامات لگائے گئے، میں ںے اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میں نے تو ہمیشہ ملک کی مضبوطی اور بقاء کی سیاست کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے بہت قابل احترام شخصیت ہیں، ہمارا آپ سے تعلق آج کا نہیں عشروں پر محیط ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا، ہم نے گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

ASIF ZARDARI

Shujaat Hussain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div