سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

سرکاری ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل بھی جاری

بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے ، جس کے تحت وفاقی سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کا نظرثانی شدہ پے اسکیل بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت گزشتہ پانچ سال کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی نئے اسکیل میں ضم ہوگئے۔ اس طرح گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بنیادی پے اسکیل میں تبدیلی کے بعد گریڈ 4 کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 23 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 34 ہزار ہوگئی، گریڈ 5 والوں کو 25 ہزار کی جگہ 37 ہزار 730 روپے تنخواہ ملے گی۔

اسی طرح گریڈ 6 کے ملازمین کو 41 ہزار، گریڈ 7 کو 43 ہزار سے زائد اور گریڈ 8 کو 47 ہزار روپے ماہانہ بنیادی تنخواہ ملے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 9 کے وفاقی سرکاری کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50 ہزار ، گریڈ 10 کی 53 ہزار سے زائد، گریڈ 11 والے 58 ہزار، گریڈ 12 والے 62 ہزار سے زائد، گریڈ 13 کے ملازمین کی زیادہ سے زیادہ ماہانہ تنخواہ 68 ہزار روپے اور گریڈ 14 کی ماہانہ تنخواہ 74 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سینیئر سرکاری افسران کے لئے اعلان کردہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، ایگزیکٹو الاؤنس کا طریقہ کار وضع کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

salary

Tabool ads will show in this div