دعا زہرا کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کرنےکی درخواست مسترد

تفتیش کے اس مرحلے پر تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، عدالت کا فیصلہ

عدالت نے دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسر تبدیل کرنےکی درخواست مسترد کردی ہے۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گزشتہ روز دعا زہرا کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے دوران سماعت موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تفتیشی افسر کسی اشارے پر کام کر رہے ہیں، اس نے بیان دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اغواء کا کیس نہیں، ایسے بیان کے بعد تفتیشی افسر سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی امید کی جاسکتی ہے۔

ہفتے کے روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا، فاضل جج نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے تفتیشی افسر کی سی کلاس رپورٹ ابھی منظور نہیں کی، تفتیش کے اس مرحلے پر تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کے کئی میڈیکل ٹیسٹ اور ایکسرے بھی کئے گئے ہیں۔

DUA ZEHRA

dua zehra case

Tabool ads will show in this div