سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے

خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی غلام خان کلے میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے۔ دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Pakistan Army

ISPR

TALIBAN

NORTH WAZIRSITAN

Tabool ads will show in this div