بالی ووڈ اداکارہ کاجول جلد ویب سیریز میں ڈیبیو کرینگی

یہ ویب سریز اگلے سال ریلیز ہوگی

بالی ووڈ اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سوپرن ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز کے ذریعے او ٹی ٹی ڈیبیو کرینگی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘‘ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار’’ پر ریلیز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کہ اداکارہ سیریز میں نئی دور کی ماں کا کردار نبھائیں گی، یہ جرائم، سیاست اور خاندان مبنی ڈرامہ ہے۔

ویب سیریز میں سیاست اور جرائم کا بھی تڑکا ہوگا جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی ‘بنیجے ایشیا’ پروڈیوس کرے گی، پروجیکٹ اگلے سال ریلیز ہوگی۔

دوسری جانب اداکارہ کاجول اُن 397 افراد میں شامل ہیں جنہیں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق آسکر 2022 کے اراکین میں 44 فیصد خواتین شامل ہیں، جن میں 47 فیصد کا تعلق غیر نمائندگی شدہ نسلی/نسلی برادریوں سے ہے اور 50 فیصد کا تعلق امریکہ کے باہر سے 53 مختلف ممالک اور علاقوں سے ہے۔

kajol

Tabool ads will show in this div