مستونگ اسپتال کے 12 ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ فارغ

محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ کے 12 ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ فارغ کردیئے گئے۔

مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال کے 12 ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹس کو زائد العمر ہونے پر فارغ کردیا گیا۔

فارغ کئے جانے والے ڈاکٹروں کی عمر 65 سال سے اوپر ہے، جن میں سی ای او شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال، ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر داد محمد خواجہ خیل، ڈاکٹر سعید میروانی، جنرل سرجن ڈاکٹر غلام سرور، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر منظور مگسی، آرتھو مولوجسٹ ڈاکٹر عثمان، سینئر میڈیکل آفیسر شمس الدین، ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر منیر احمد، اناستھیزیالسٹ ڈاکٹر عبدالقادر، ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر قربان بگٹی، ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر سیف اللہ اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نواز شاہ شامل ہیں۔

محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کو نوکریوں سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بلوچستان

MASTUNG

HEALTH

Tabool ads will show in this div