‘میری والدہ مجھ سے زیادہ فواد خان کو دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں’

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا

پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے سیریز ‘مس مارول’ میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو عجیب قرار دے دیا۔

مس مارول میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایمان ویلانی نے ایک انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میرے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ عجیب تھا ۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ خاص طور پر میری والدہ سیریز میں مجھ سے زیادہ فواد خان کو دیکھنے کے لیے پر جوش تھیں اور اس بات سے آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرا تجربہ کیسا رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ تمام اداکار جنہیں میں اسکرین پر دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور اب ان کے ساتھ خود کام کررہی تھی۔

گزشتہ دنوں ویب سیریزکی چوتھی سیریز نشر کی گئی جس کی خاص بات اس میں فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے۔

مختصرویڈیو کلپ کے مطابق فواد خان کمالہ خان کے نانا کا کردارادا کریں گے، فی الحال فواد خان کی تصویر دکھائی گئی ہے لیکن اداکار کے پرستارآئندہ قسط میں انہیں دیکھنے کے شدت سے منتظرہیں۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینما گھروں میں دکھایا جارہا ہے۔ سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

FAWAD KHAN

MISS MARVEL

Tabool ads will show in this div