اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

جولائی کیلئے نرخ ایک روپے 66 پیسے فی کلو بڑھ گئے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا، جولائی کیلئے نرخ ایک روپے 66 پیسے فی کلو بڑھادیئے گئے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا، چند روز کے دوران ایل پی جی کے نرخ میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید جانیے: ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ

اوگرا کے مطابق جولائی کیلئے فی کلو ایل پی جی کی قیمت ایک روپے 66 پیسے اضافے سے 220 روپے 42 پیسے ہوگئی۔

اوگرا کے مطابق اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 کلو کا گھریلو سلینڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہو کر 2600 روپے 97 پیسے کا ہوگیا، جون میں گھریلو سلینڈر کے نرخ 2581 روپے 35 پیسے تھے۔

OGRA

LPG Price

Tabool ads will show in this div