شدید بارشوں کی پیشگوئی، ضلع جنوبی سے بل بورڈز اور سائن بورڈ ہٹادیئے گئے

کمشنر کراچی کی ہدایت پر بل بورڈ اور سائن بورڈز ہٹائے گئے، ڈپٹی کمشنر جنوبی
Jul 01, 2022

مون سون بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے باعث ضلع جنوبی سے تمام بڑے سائن بورڈز اور بل بورڈز ہٹادیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع بھر سے بل بورڈ اور سائن بورڈ اُتروا دیئے۔

کمشنر کراچی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے 5 جولائی تک مون سون کی بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی پر بل بورڈز اور سائن بورڈز ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا ہے کہ تیز بارشوں اور ہواؤں کے باعث بل بورڈز گرنے کا خطرہ ہوتا ہے، جس کے باعث جان و مال کی بقاء کا اندیشہ رہتا ہے، ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے کمشنر کراچی کے احکامات کی روشنی میں اس کام کو مکمل کرلیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مون سون کی تیز بارشوں کی پیشگوئی کے باعث ضلع بھر میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ضلع بھر کی انتظامیہ اس حوالے سے الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی بار بل بورڈز گرنے کے واقعات میں انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔

کراچی

Rain

monsoon

Tabool ads will show in this div