شندور میں تین روزہ پولو فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا

کرونا وباء کے باعث فیسٹیول کا 3 سال بعد انعقاد
<p>فوٹو: محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا</p>

فوٹو: محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا

عالمی سطح پر مشہور اور دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں دو سال کے وقفے کے بعد تین روزہ شندور پولو میلہ شروع ہوگیا ہے۔

فیسٹول گذشتہ دو سال کرونا وباء کے باعث منسوخ کیا جاتا رہا لیکن اب 2022 میں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ مقامی لوگ اور ملکی و غیرملکی سیاح شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

سیکرٹری ٹورازم سپورٹس اینڈ کلچر یوتھ افیئرز اینڈ آرکیالوجی محمد طاہر نے بال پھینک کر فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت یوسفزئی، آر پی اوملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی موجود تھے۔

فیسٹیول کے پہلے دن تین میچ کھیلے گئے، پہلا میچ لاسپور (چترال ) اور غذر کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں لاسپور نے 4 کے مقابلے میں غذر کو 15گول سے شکست دی۔

دوسرا میچ گلگت ڈی اور چترا ل ڈی کے مایبن کھیلا گیا جس میں گلگت ڈی نے چترال کو ہرادیا۔ آج کا اخری میچ سب ڈویژن مستوج اور سب ڈویژن یاسین کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن مستوج نے چھ کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔

tourism

khyber pakhtunkhwa

Polo Festival

Tabool ads will show in this div