چیف جسٹس پاکستان نے فواد چوہدری کی سرزنش کردی

عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، جسٹس عمر عطاء بندیال
Jul 01, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سرزنش کردی۔

سپریم کورٹ میں دوران سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز قائم مقام وزیراعلیٰ ہونگے وہ منتخب وزیراعلی نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام کا لفظ استعمال نہیں کرینگے بلکہ ایسے الفاظ استعمال کرینگے جو فریقین کو قابل قبول ہونگے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف نیب والی درخواست دی تھی دوسری آج دی ہے، آپکے الفاظ سے لگتا ہے آپکو عدالتی نظام سے کافی تشنگی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت پر باتیں کرنا بہت آسان ہے، ججز جواب نہیں دے سکتے لیکن اگر توہین عدالت کا اختیار استعمال کریں تو آپ کی روز یہاں حاضری لگے۔

دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے حمزہ شہباز کے اختیارات کا تعین کر دیا۔ تحریک انصاف کی موقف کی جیت ہوئی ہے۔

SupremeCourt

fawad chaudhary

Tabool ads will show in this div