پنجاب: پنشن ميں دس فيصد اضافے کا نوٹيفکيشن جاری

اطلاق يکم اپريل 2022ء سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے پنشن ميں دس فيصد اضافے کا نوٹيفکيشن جاری کرديا جس کا اطلاق يکم اپريل 2022ء سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دس فيصد اضافہ نيٹ پنشن پر ملے گا جس میں ميڈيکل الاؤنس شامل نہيں جبکہ بقايات جات بھی مليں گے۔

یکم اپریل 2022ء یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین بھی اضافے کے حقدار قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے 14 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی۔

بجٹ کے مطابق تنخواہوں کی مد میں 337 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جب کہ پنشن کیلئے 244 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

pension

PUNJAB

Provincial Government

Tabool ads will show in this div