پیرس میں ایئرپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

ملامین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپا احتجاج ہیں

پیرس میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے ایئرپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

پیرس میں چارلس ڈی گاؤلی ایئرپورٹ اور دیگر ایئرپورٹس پر ملامین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے نہ ہونے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیرس کے چارلس ڈی گاؤلی ایرپورٹ اور اورلی ایئرپورٹ پر 17 فیصد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملازمین تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ تین فیصد بڑھانے پر آمادہ ہے۔

ایئر پورٹ پر فائر فائٹرز بھی ہڑتال میں شریک ہیں اور انہوں زبردستی رن وے بند کرانے کی کوشش کی۔

یونین رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اتوار تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

France

PARIS.

AIRPORT STAFF STRIKE

Tabool ads will show in this div