یوکرین کی رہائشی عمارتوں پر روسی میزائل حملوں میں 19 شہری ہلاک

اوڈیسا کے بلیک سی پورٹ کے قریب 9 منزلہ رہائشی عمارت اور ریزورٹ کو نشانہ بنایا گیا

یوکرین میں رہائشی عمارت اور ریزورٹ پر روسی میزائل حملوں میں دو بچوں سمیت 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق جمعہ کو علی الصبح روسی افواج نے اوڈیسا کے بلیک سی پورٹ کے قریب ایک 9 منزلہ رہائشی عمارت اور ریزورٹ کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے تازہ حملوں میں سویت یونین دور کے میزائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق جمعہ کو کیے گئے دو میزائل حملوں میں ایک میزائل 9 منزلہ عمارت پر گرا جس سے اس سے ملحقہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

اوڈیسا کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق لوگوں کو عمارت کے ملبے نکالنے کیللئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریزورٹ پر کیے گئے ایک علیحدہ میزائل حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے کے شہر لائسینشک میں ایک اہم آئل ریفائنری پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

Civilian Killing

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div