لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو لوڈشیڈنگ سےنجات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ پرقابو پانے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی وقت پر مرمت نہیں کرائی۔
انہوں نے بارہ کہو بائی پاس پربھی کام ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں شفاف طریقے سے بولی کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا منصوبوں کی تعمیر کے معیارپرکسی قسم کاسمجھوتہ قابل قبول نہیں، ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، خام مال کی امپورٹ پربھی پابندی عائد کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطرخواہ نتائج سامنےنہیں آئے۔
وزیراعظم نے کہا خام مال کی مشینری کی امپورٹ پر پابندی عائد کی، عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے، ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نےسستی گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کرگنوایا، قطر کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر سابق حکومت نے الزامات لگائے۔