اسد قیصر کے خلاف کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج

سابق اسپیکرنے اپنے لوگوں کو بھرتی کیا اور ہمارے نمبر بلاک کیے ہوئے ہیں، کارکن

صوابی میں سابق اسپیکر اسد قیصر کے ورکرز کنونشن میں بد نظمی، کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

صوابی میں پی ٹی آئی کے کنونشن کے دوران کارکن سراپا احتجاج بن گیا، سابق اسپیکر اسد قیصر کی تقریر کے دوران گذشتہ روز کارکن لیاقت نے ورکرز کو نظر انداز کرنے پر احتجاج کیا۔

لیاقت نے الزام لگایا کہ سابق اسپیکر اسد قیصرنے کمیٹی میں اپنے لوگوں کو بھرتی کیا اور ہمارے نمبر بلاک کیے ہوئے ہیں۔

اسد قیصر نے کارکن کو خاموش کرانے کی کوشش کی لیکن ورکر کے احتجاج جاری رکھنے پرلوگوں نے لیاقت کو حجرے سے باہر نکال دیا۔

PTI

ASAD QAISAR

Tabool ads will show in this div