سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی لمپی اسکن کے کیسز میں اضافہ

بیماری سے ہلاک جانوروں کی تعداد 316 ہوگئی

عید قرباں قریب آتے ہی سندھ اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی لمپی اسکن کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، بیماری سے ہلاک جانوروں کی تعداد 316 تک جاپہنچی۔

محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 10 ہزار427 تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 35 مویشی ہلاک ہوگئے۔

کرم میں 33 لکی مروت اور پشاور میں مویشی ہلاک ہوئے، ایک لاکھ 54 ہزار مویشیوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

بڑی عید سے قبل لمپی اسکن کی بیماری جانوروں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ لمپی اسکن کے حملے سے ملک بھر میں سیکڑوں جانور ہلاک جبکہ ہزاروں متاثرہوچکے ہیں۔

اس وائرس کے حملے سے جانور تیزی سے متاثر ہورہے ہیں جس سے عید قرباں کیلئے جانوروں کی تعداد میں کمی پیدا ہورہی ہے اور جانور مہنگے ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کراچی میں بھی اب تک 20 ہزار 940 جانور لمپی اسکن کا شکار ہوچکے ہیں، اس وقت سندھ بھر میں 3 ہزار 352 جانور زیر علاج ہیں، 49 ہزار 563 جانور لمپی اسکن کی بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لمپی اسکن کی بیماری اب تک صرف گائیں میں موجود ہے، کوئی بھینس اس سے متاثر نہیں ہوئی۔

khyber pakhtunkhwa

EID UL AZHA

LUMPY SKIN DISEASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div