اس کولہا پوری کی قیمت نے تو آگ لگادی

معروف برانڈ کی چپل کی قیمت سُن کرصارفین بھڑک اٹھے

ڈیزائنرڈریس کی خواہش ہرخاتون رکھتی ہے اور سونے پرسہاگا اس لباس کے ساتھ اچھے جوتے، جیولری بھی خوب سے خوب ترہوں توکیا ہی کہنے۔

لیکن اس بات کا کیا کیجئے کہ پاکستان میں موجودہ معاشی بحران کے باعث جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اتنی تجاوز کر گئی ہیں کہ غریب طبقے کی قوت خرید سے ہی باہر ہیں وہیں اشرافیہ کے لیے ڈیزائنرکپڑے اور دیگرچیزیں بنانے والوں نے بھی اپنی قیمتیں آسمان پرپہنچادی ہیں۔

تازہ ترین مثال معروف فیشن برانڈ زاراشاہجہاں کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی 12 ویں صدی سے پہنے جانے والی جنوبی ایشیا بھرمیں مقبول روایتی چپل کولہا پوری کی ہے ۔

فیشن برانڈ نے اپنی اس تازہ ترین لانچ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اورصارفین نے فورا ہی تبصروں میں قیمتیں پوچھ لیں جنہیں جان کر تقریباً سبھی کو دھچکا پہنچا۔

جہاں لوکل مارکیٹ میں بہترین کولہا پوری ایک ہزار سے پندرہ سوروپے میں دستیاب ہیں وہیں اس “ڈیزائنرکولہاپوری” کی قیمت ساڑھے نوہزارروپے مقررکی گئی ہے۔

اس قیمت کو سُن کر صارفین نے تبصروں میں اتنی مہنگی قیمتوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے دل کی بھڑاس نکالی۔

Zara Shahjahan

KOHLAPURI

Tabool ads will show in this div