بھارت: فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

مرنے والوں میں 27 بھارتی فوجی اور ریلوے اہلکار شامل ہیں

بھارتی ریاست منی پورمیں فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی، مرنے والوں میں 27 بھارتی فوجی اور ریلوے اہلکار شامل ہیں۔

مٹی کا تودہ بدھ کی رات ریلوے کے تعمیراتی مقام توپل یارڈ کے قریب آرمی کے کیمپ پرگرا تھا، حکام نے بتایا کہ اب تک فوج کے 13 اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے بارش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اس لیے ملبے میں دبے اہلکاروں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے فضا سے “ تھرو وال ریڈار“ کوبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کی آسام رائفلز، ٹیریٹوریل آرمی اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے مرکزی اور ریاستی اہلکاروں نے ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل بارش کی وجہ سے چوکنا رہیں۔

ہلاک شدگان اور زخمیوں میں ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں جو وہاں ایک زیر تعمیر ریلوے یارڈ اور اس سے ملحقہ ایک سیکیورٹی کیمپ پر موجود تھے، علیحدگی پسندوں کے حملوں کے باعث ریلوے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔

انڈیا

Rain

monsoon

landslides

Tabool ads will show in this div