وفاقی وزیر صحت نے عید پر عوام کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا

علماء مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام عید کے دوران گلےملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں اور کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام عید کے دوران آپس میں گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا سے پچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، عوام کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ یقینی بنائیں اورعیدالاضحیٰ پر ماسک کا ضرور استعمال کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ عوام زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، اور علمائے کرام سے اپیل ہے مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں، جب کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

نمائندہ یونیسیف کی ملاقات

اس سے قبل نمائندہ یونیسیف برائے پاکستان عبداللہ عبدالعزیز فاضل نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی، جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صحت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر صحت نے عبداللہ عبدالعزیز فاضل کو پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندہ کے طور پر چارج سنبھالنے کا خیرمقدم کیا، اور حکومت کے صحت کی ہر ایک کے لئے سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈا میں یونیسیف کی بھرپور معاونت کو سراہا۔

عبدالقادر پٹیل نے کوویڈ ۔ 19 کی روک تھام، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت، حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام اور پولیو کے خاتمہ کے پروگرام میں بھی یونیسیف کے تعاون اور معاونت کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت ماں بچے کی صحت میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبے یونیسف کی خدمات اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یونیسیف نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے، ہماری حکومت صحت کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارھے ہیں، موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

Coronavirus

ABDUL QADIR PATEL

Tabool ads will show in this div