سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کا فيصلہ

رحيم يار خان شوگر مل کيس میں محمد خان بھٹی کے خلاف ناقابل تردید شواہد جمع

ايف آئی اے نے رحيم يار خان شوگر مل کيس ميں سيکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کا فيصلہ کرليا۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، محمد خان بھٹی کے قریبی عزیزنواز بھٹی کے بیانات کی روشنی میں گرفتاری کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کي جانب سے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کيلئے ايف آئی اے ٹيموں کو ہدايت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری محمد خان بھٹی کا شمار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

fia

Secretary Punjab Assembly

Mohammad khan bhatti

Tabool ads will show in this div